آڈِٹ کمیٹی


کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28 اکتوبر2015 کو تین رکنی آڈِٹ کمیٹی ریوائزڈ کوڈ آف کارپوریٹ گوورننس 2013(سی-سی-جی-) کی تعمیل میں دوبارہ تشکیل دی۔ تمام ممبران نان- ایگزیکیٹِو ڈائریکٹرز ہیں اور آڈِٹ کمیٹی کے چئرمین آزاد ڈائریکٹر ہیں۔ آڈِٹ کمیٹی ممبران کے نام اور آڈِٹ کمیٹی کی ٹرمز آف ریفرنس مندرجہ ذیل ہیں:ـ

آڈِٹ کمیٹی ممبران

ڈاکٹر سلمان فریدی چیئرمین
جناب عمران عظیم ممبر
جناب منیر کے- بانا ممبر

آڈِٹ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس:ـ

کمیٹی فنانشل اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لیتی ہے اور اندرونی کنٹرول کے مؤثر اور مضبوط نظام کویقینی بنانے کے لیے مالیاتی پالیسیوں اور طریقوں کا جائزہ لیتی ہے۔ کمیٹی انٹرنل آڈِٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ آڈِٹ رپورٹس اور آڈِٹ آبزروویشنز کی مطابقت کا بھی جائزہ لیتی ہے۔ آڈِٹ کمیٹی کمپنی کے شئرہولڈرز کی جانِب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بیرونی آڈِٹرز کی تقرّری کی سفارش کرنے کی ذمہ دار ہے اور بیرونی آڈِٹرز کے استعفے یا ان کو ہٹائے جانے کے حوالے سے بھی، آڈِٹ فیس یا بیرونی آڈِٹرز کی جانب سے فنانشل اسٹیٹمنٹس کے آڈِٹ کے علاوہ کمپنی کے لیے مزید کوئی اور خدمت کرنے کے حوالے سے تمام سوالات و معاملات پر بھی غور کرتی ہے۔ آڈِٹ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کوڈ آف کارپوریٹ گوورننس سے ہم آہنگ ہیں اور مندرجہ ذیل شقّیں وسیع پیمانے پراس میں شامل ہیں:ـ

  1. بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے پہلے کمپنی کی عبوری اور سالانہ  فنانشل اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لینا۔
  2. عبوری اور سالانہ آڈِٹس کے نتیجے میں سامنے آنے والے اہم مشاہدات پر بیرونی آڈِٹرز سے گفتگو؛ بیرونی آڈِٹرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے مینجمنٹ لیٹر اور اس وقت تک کے مینجمنٹ کے ردِّعمل کا جائزہ لینا۔
  3. اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انٹرنل آڈِٹ فنکشن کمپنی میں صحیح طرز پر موجود ہے اور مناسب وسائل رکھتا ہے انٹرنل آڈِٹ کی حدود اور دائرہ کار کا جائزہ لینا۔
  4. مالیاتی اور آپریشنل کنٹرول، اکاؤنٹنگ سسٹم اور رپورٹنگ اسٹرکچر سمیت اندرونی کنٹرول کے نظام کی یقینی طور پر مناسب موزونیت اور تاثیر کا جائزہ لینا۔
  5. متعلقہ قانونی ضروریات کی تعمیل کا تعین اورکارپوریٹ گوورننس کے بہترین طریقوں سے ہم آہنگی کا جائزہ لینا۔
  6. بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مخصوص کیے جانے والے خاص پراجیکٹس، اہم مطالعات یا کسی بھی معاملے میں دیگر تحقیقات کرنے کا اہتمام کرنا۔
  7. بیرونی آڈِٹرز کی جانب سے جاری کیےجانے والے مینجمنٹ لیٹر اور اس وقت تک کے مینجمنٹ کے ردِّعمل کا جائزہ لینا۔

ایچ-آر اور ریمونریشن کمیٹی

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ریوائزڈ کوڈ آف کارپوریٹ گوورننس 2013 (سی-سی-جی-) کی تعمیل میں ایک تین رکنی ایچ-آر- اور ریمونریشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جو تینوں بشمول کمیٹی  چیئرمین کے نان-ایگزیکیٹِو ڈائریکٹرز ہیں۔ آیچ-آر- اور ریمونریشن کمیٹی کے ممبران اور کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس مندرجہ ذیل ہیں:-

ایچ-آر اور ریمونریشن کمیٹی کے ممبران

 

جناب عمران عظیم چیئرمین
جناب منیر کے- بانا ممبر
سیّد شہریار علی ممبر
جناب محمد شفیق انجم ممبر
ڈاکٹر سلمان فریدی ممبر
جناب عامر ضیاء ممبر
جناب جہانگیر بشیر ممبر

ایچ-آر کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس:-

کمیٹی بورڈ مندرجہ ذیل کو برقرار رکھنے کے لیے تجویز کرنے کی پابند ہے:ـ

  1. کمپنی کی تنظیم کے لیے ایک اچھا منصوبہ
  2. ایک با اثر ایمپلائیز ڈویلپمنٹ پروگرام
  3. بہتر معاوضے اور منافع کےمنصوبے، ایسی پالیسیاں اور عمل جو کاروبار کو مؤثر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھنے والے عملے کو برقرار رکھنے اور اپنی طرف مائل کرنے کے لیے تیّار کیے گئے ہوں۔
  4. تنظیم، فنکشنز اور انتظامیہ کے درجوں کو متاثر کرنے والے تعلقات– جو کہ اہمیت میں انتظامیہ کے درجوں کے شیڈول میں موجود تعلقات کے برابر ہیں—ان کے بارے اندازہ لگانا اور ان میں تبدیلی کی توثیق کے لیے سفارش کرنا۔
  5. عملے کے ایسے معاملات جن کے فیصلے کرنے کی ضرورت ہو اورجن میں انتظامیہ کے مختلف درجے شامل ہوں، ان معاملات میں توثیق کے طریقے اور اختیارات کی مناسب حدود طے کرنا۔
  6. ایمپلائیز ڈویلپمنٹ سسٹم کا جائزہ لینا اس بات پر تیقّن کے لیے کہ:
    1. کمپنی کی سینیئر انتظامیہ کی ضروریات اس کے پیشِ نظر ہیں
    2. یہ اہم عملے کی جلد شناخت اور تربیت کا اہتمام کر سکتا ہے
    3. یہ سینیئر مینجمنٹ کی پوزیشنز کے لیے مخصوص جانشینی منصوبے پیش کرسکتا ہے
    4. تربیتی منصوبے
  7.  معاوضے اور فائدے:
    1. ہیومن ریسورس انتظامیہ کی پالیسیوں کی بورڈ سے سفارش کرنا
    2. بورڈ کو سی-ای-او- کے انتخآب، اس کو جانچنے، معاوضے(بشمول ریٹائرمنٹ کے مفادات) اور جانشینی منصوبے بارے سفارش کرنا
    3. بورڈ کو سی-او-او-، سی-ایف-او-، کمپنی سیکریٹری اور ہیڈ آف انٹرنل آڈِٹ؛ اور سی-ای-او- کو رپورٹ کرنے والی سینیئر مینجمنٹ کے انتخاب، اس کع جانچنے، معاوضے(بشمول ریٹائرمنٹ کے مفادات) بارے سفارش کرنا