ٹریٹ گروپ آف کمپنیز مندرجہ ذیل کاروبار پر مشتمل ہے:


ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ [ٹریٹ]

  1. شیونگ بلیڈ کی مینوفیکچرنگ
  2. ڈسپوزایبل ریزر کی مینوفیکچرنگ
  3. ایکسپورٹ اور امپورٹ مارکیٹِنگ
  4. مقامی سیلز اور مارکیٹِنگ

ٹریٹ ہولڈنگز لمیٹڈ [ٹی ایچ ایل]

  1. موٹرسائیکل اسمبلی اور مارکیٹِنگ
  2. مضاربۃ کمپنی

فرسٹ ٹریٹ مینوفیکچرِنگ مضاربۃ [ایف ٹی ایم ایم]

  1. گتّے کے ڈِبّوں کی مینوفیکچرنگ اور فروخت
  2. صابن کی مینوفیکچرنگ اور فروخت
  3. لیڈ ایسڈ بیٹری کی مینوفیکچرنگ اور فروحت( جاری ہے)

ٹریٹ ایچ-آر- مینِجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ [ٹی ایچ آرایم]

  • گروپ کمپنیوں کو سروس ایگریمنٹ کے تحت کاریگری کی سہولیات مہیَّا کرنا،کاریگری کی تمام ذمہ داری لینا اور قانونی ضروریات پوری کرنا۔

گلوبل آرٹس لمیٹڈ [جی اے ایل]

  • اس کا مقصد تعلیمی اداروں، آرٹ کالجوں، ریسرچ، سائنسِز، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ایڈمینسٹریشن؛ اعلیٰ معیاری سکولوں،ماہرینِ تعلیم، فنّی تربیتی مراکز اور ایسے دوسرے تعلیمی اداروں کو فروغ دینا، قائم کرنا، چلانا، ان کی تنظیم اور ان کو برقرار رکھنا ہے جو کہ ملک میں تعلیم کی ترقی و فروغ کے لیے مناسب اقدام اور اس کے ساتھ ہی قومی و بین الاقوامی تعلقات کی مدد سے ملکی و غیرملکی پروفیسرز، اسوسیٹ پروفیسرز، لیکچررز، اساتذہ، تنطیمی فنّون کے اور دیگر پیشہ وارانہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنا ہے, جن کی کمنپی کی جانب سے قائم شدہ تعلیمی اداروں کو چلانے اور فروغ دینے کے لیے ضرورت ہے، تاہم یہ ادارے کسی یونیورسٹی یا سند عطا کرنے والے ادارے کا درجہ نھیں رکھتے اور متعلقہ ادارے کی اجازت سے مشروط ہیں

سوسائٹی فار کلچرل ایجوکیشن [ایس سی ای]

  • سوسائٹٰی فار کلچرل ایجوکیشن ( ایس۔سی-ای-) 1860 کے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کی شق XXI کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے، اور اس کا مرکزی/رجسٹرڈ دفتر بمقام 72-بی، کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا، لاہور۔ واقع ہے۔ اس کے مقاصد کی شقّوں میں بچوں اور بالغوں کو اخلاقی، تعلیمی اور تکنیکی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے اسکولوں، پیشہ ورانہ اسکولوں اور کالجوں، یونیورسٹیوں، کوچنگ کلاسوں، دفاتر، لائبریریوں، معلومات مراکز اور دیگر اداروں کو قائم، تعمیر، چلانے اور برقرار رکھنا شامل ہے, اور تمام فنون، سائنس، ثقافت، تاریخ اور عام علم کے مطالعہ کو فروغ دینا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا، اور چلتے ہوئے کاروبار کو ٹیک اوور کرنا، یا کسی بھی یونیورسٹی، کالج، اسکول، تعلیمی ادارے، معلوماتی مرکز، دیگر ادارے سے الحاق کرنا یا حاصل کرنا شامل ہیں۔
    آپکی کمپنی، ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹڈ، سوسائٹی کے  ممبرز کے ساتھ ساتھ انتظامی ادارے کو منتحِب کرنے کی 70 ٪ حقدار ہے۔ بقیہ ممبران پی-ایس-وی- (نجی) لیمیٹیڈ جو کہ ایک دوسری کمپنی ہے اور جس کے نگران پروفیسر پرویز وندل اور پروفیسر ساجدہ ایچ- وندل جوکہ اس فیلڈ کے ماہرین ہیں اور کلچراور آرٹ کےلیے اپنی خدمات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
    چونکہ ایس۔سی-ای- کارپوریٹ باڈی  کے تحت آتی ہے, اس لیے ایس-سی-ای- کمپنییز آرڈیننس 1984 کے سیکشن 3 کے تحت آپکی کمپنی کا ذیلی ادارہ ہے چونکہ آپکی کمپنی ایس-سی-ای- کے انتظامی ادارے کی اکثریت کو نامزد کرنے کی مجاز ہے۔ تاہم، بطور ایک غیر منافع بخش ادارے کے، ایس-سی-ای- کسی بھی فائدے یا منافع کو ظاہر کرنے کی مجاز نہیں ہے، اور بر موقعِ تحلیل اس کے تمام اثاثے ایسے ہی مقاصد کے حامل کسی اور غیر منافع بخش ادارے کو منتقل ہونا لازمی ہیں۔
    چنانچہ ایس-سی-ای- کو کنسولیڈیشن سے خارج کردیا جائےگا چونکہ یہ طویل مدتی شرائط کے تحت کام کرے گی جو واضح طور پر اس کی اپنی پیرنٹ کمپینی کو رقوم منتقل کرنے کی صلاحیت کم کریں گی۔ ضروریات کے مطابق، ایس-سی-ای- ( ایک غیر منافع بخش ادارہ) یونیورسٹی کے لیےمعاون ادارہ ہوگا اور اس نےمتعلقہ حکومتی محکموں میں ایک یونیورسٹی کو قائم کرنے کی منظوری کے لیے درخواست دے رکھی ہے، جو بالآخر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایک ایکٹ کی منظوری و اجرا کے بعد قائم ہوگی۔

ٹریٹ پاور لمیٹڈ – [ٹی پی ایل]

  • گروپ میں شامل کمپنیاں بزنس اسٹریٹِجک یونٹس ہیں جوکہ نیم خود مختار ہیں، وہ اپنے بجٹ کی تیّاری، نئ مصنوعات/مارکیٹ کے حوالے سے فیصلوں، نئے وینچر ریسرچ اور قیمتوں کومقرر کرنے کے حوالے سے خود ذمہ دارہیں۔ ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹِڈ جو کہ کارپوریٹ ہیڈکوارٹراور پیرنٹ کمپنی ہے وہ انکو بطور داخلی منافع بخش مراکز دیکھتی ہے۔ ہر ایس-بی-یو- اپنی کاروباری حکماتِ علمی کی تیّاری کے سلسلے میں دیگر کاروبار سے علیحدہ و آزاد ہے لیکن یہ لازمی طور پر وسیع تر کارپوریٹ حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونی چاہیۓ۔ کارپوریٹ حکمتِ عملی( پیرنٹ کمپنی کی جانب سے ) کاروباری یونٹوں میں اسٹاف اور دیگر وسائل کو شریک کرنے، کاروباری یونٹس میں مالی وسائل سرمایہ کاری اور کاروباری یونٹس کا استعمال کرتے ہوئے دوسرے کارپوریٹ کاروباری سرگرمیوں کو پورا کرنے کے ذریعے ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتی ہے.۔

چنانچہ ٹریٹ گروپ کے کاروبار کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے :

  • بلیڈز/ ڈسپوزایبل ریزرز کی مینوفیکچرنگ اور فروخت
  • گتّے کے ڈِبوں کی مینوفیکچرنگ اور فروخت
  • صابن کی مینوفیکچرنگ اور پھر مارکیٹِنگ
  • موٹرسائیکل کی اسملبی( اور فروخت)
  • تجارت- تنہا خریداری، تقسیم کار، ایجنٹ اوراس کے علاوہ
  • لیبر رینٹل سروس
  • مضاربۃ کی فلوٹیشن اور کنٹرول
  • لیڈ ایسڈ بیٹریز کی مینوفیکچرنگ اور فروخت(بننے کے مراحل میں)
  • تعلیمی منصوبوں کو قائم کرنا، چلانا، ان کی تنظیم اور ان کو برقرار رکھنا؛ وغیرہ

فیکٹریاں / منصوبے:

  • لاہور فیکٹری
72-بی-کوٹ لکھپت، انڈسٹریل ایریا، لاہور
  • حیدرآباد فیکٹری
حالی روڈ، پی-او- باکس نمبر 308 حیدرآباد
  • پیکیجنگ سولوشنز
کچا ٹبہ روہی نالہ 22 کلومیٹر فیروزپور روڈ، لاہور
  • لیڈ ایسڈ بیٹریز
فیصل آباد انڈسٹریل سٹی(ایم-3 انڈسٹریل سٹی)، فیصل آباد
  • صابن کی فیکٹری
80 کلومیٹر جی-ٹی- روڈ،گجرانولہ(ٹول مینوفیکچرنگ ارینجمنٹ کے تحت)
  • تعلیمی منصوبہ
10-کلومیٹر رائیونڈ روڈ، لاہور

دیگر/ مستقبل کی توسیعات

  • زمین (12 کنال) ملتان روڈ پر
  • زمین (18 کنال) رائیونڈ روڈ پر

 

شیئرز مالکان

ٹریٹ ٹی-ایچ-ایل جی-اے-ایل ٹی-پی-ایل ٹی-ایچ-آر-ایم ایف-ٹی-ایم-ایم نامزد ڈائیریکٹرز
ٹریٹ ہولڈنگ لیمٹڈ ٹی-ایچ-ایل 85.93% 14.07% 0.00%
گلوبل آرٹس لمیٹڈ جی-اے-ایل 93.28% 6.72% 0.00%
ٹریٹ پاور لمیٹڈ ٹی-پی-ایل 100.00% 0.00%
ٹریٹ ایچ-آر-(پرائیویٹ) لمیٹڈ ٹی-ایچ-آر-ایم 100.00% 0.00%
فرسٹ ٹریٹ مینوفیکچرنگ مضاربۃ ایف-ٹی-ایم-ایم 89.85% 10.02% 0.11%