معیار کی پالیسی


ٹریٹ کارپوریشن لمیٹِڈ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہے۔ کارپوریشن کی اعلیٰ سطحی انظامیہ مستقل بڑھوتری کی حکمتِ عملی سے پرعظم ہے۔ ملازمین معیار کا شعور رکھتے ہیں اور ایک نہایت حوصلہ افزاء ماحول میں کام کرتے ہیں۔ انتظامیہ،ہیومن ریسوس اسکلز، ٹیکنالوجی اور متوازن سہ طرفہ کسٹمر- آرگنائزیشن کو مستقل بہتر بناتے ہوئے اور سپلائر کے تعلق کو فروغ دے کر گاہک کی تسلی پر اپنی توجہ مرکوز رکھتی ہے۔

انویسٹمنٹ/ فنڈنگ اور ڈیویڈنڈ پالیسیاں

انویسٹمنٹ پالیسی

ڈائریکٹرز کی ایگزیکیٹِو کمیٹی ڈھونڈنے/ جاننچنے اور تجویز کرنے کی ذمہ دار ہے:

  • پورٹفولیو انویسٹمنٹس ( یعنی شیئرز/ سیکورٹی وغیرہ میں ( نئے ایشوز یا مارکیٹ سے خریداری ) یا ( فنانشل کلیمز ) )؛ یا
  • نئے پراجیکٹس مین انویسٹمنٹ ( ایکوئٹی کی بنیاد پر یا قرض کی بنیاد پر )؛ یا
  • مشترکہ وینچر، یا
  • اِن ٹینجیبلز میں سرمایہ کاری ( گڈوِل/ ٹریڈ مارکس/ پیٹنٹس وغیرہ )

مزید براں ایگزیکیٹِو کمیٹی اس بات کو بھی یقینی بناتی  ہے کہ تجویز کردہ سرمایہ کاریاں ٹریٹ گروپ کے نظریہ اور حکمتِ عملی کے دائرہ کے مطابق ہیں۔

فنڈنگ پالیسی

ٹریٹ گروپ کی پالیسی میں صرف فنڈز کو صحیح طور پر استعمال کرنا ہی نہیں بلکہ سستے ترین ذرائع سے فنڈز کا حصول بھی شامل ہے۔

ٹریٹ گروپ وقتاً فوقتاً مندرجہ ذیل کے لیے نہایت غور سے فنڈنگ کی آپشنز کو جانچتا ہے؛

  • کام کے سلسلے میں روپیے کی ضروریات ( بشمول امپورٹ/ ایکسپورٹ فنانسنگ )
  • درمیانی مدت کے معاملات / روپیے کی ضروریات
  • طویل مدّتی منصوبے کی بنیاد پر ضروریات
  • ان فنڈنگ آپشنز میں مندرجہ ذیل شامل ہیں؛
  • اندرونی طور پر حاصل شدہ فنڈز
  • بینک سے قرض( مختصر المیعاد اس کے ساتھ ساتھ طویل مدّتی میعاد )
  • تجارت اور مختلف ذرائع کے کریڈیٹس
  • عام طور پراداروں یا عوام کو جاری کردہ قرض کے ذرائع ( کمرشل پیپرز/ بانڈز/ ٹی-ایف-سی- وغیرہ )
  • ماتحت قرضے
  • لِیزنگ ( آپریٹنگ اور کیپیٹل دونوں)
  • ایکوئٹی فنانسنگ وغیرہ

٭ اس میں ٹریٹ گروپ کے اندر وسائل کا اشتراک بھی شامل ہے۔ کارپوریٹ حکمتِ عملی( مالک کمپنی یعنی ٹریٹ کارپوریشن لمیٹِڈ کی جانب سے ) عملے کے اور دیگر وسائل کے کاروباری یونٹ میں اشتراک و تعاون، دیگر کاروباری یونٹ میں فنانشل وسائل کی سرمایہ کاری اور کارپوریٹ کاروباری سرگرمیوں کی تکمیل کے لیے کاروباری یونٹ کا استعمال کر کے وسیع ہم آنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔ مزید برآں اوپر کی فنڈنگ آپشنز دیگر تخیل مالیاتی مصنوعات (یعنی ڈیریویٹو جیسا کہ شئرز آپشنز کی طرح ) میں اضافہ کر سکتی ہیں

ڈیویڈنڈ پالیسی

ٹریٹ گروپ میں موجود کمپنیاں جنرل میٹنگ میں ڈیویڈنڈز کا اعلان کرسکتی ہیں؛ لیکن کوئی بھی ڈیویڈنڈ ڈایئریکٹرز کی جانب سے تجویز کردہ شدہ رقم سے زائد نہیں ہونا چاہیے؛ اور کسی بھی ایسے ڈیویڈنڈ کو جو کہ کمپنی کے آغاز یا کسی بھی دوسری کمپنی کے آغاز میں “کیپیٹَل” کی حیثیت کی نا قابل فروخت ( غیر مؤثر ) پراپرٹی یا اثاثے کی فروخت یا اس کو ختم کرنے سے ہونے والے منافع سے حاصل ہو، اس کو کوئی بھی کمپنی کسی بھی کاروباری سال کے لیے” اعلان “یا “ادائیگی” کی حیثیت نھیں دے سکتی؛ اور

  • کوئی بھی کمپنی منافع کے علاوہ کہیں اور سے ڈیویڈنڈ ادا نہیں کر سکتی؛ اور
  • بورڈ ایسے درمیانی ڈیویڈنڈز کی توثیق کر سکتا ہے اور ممبران کو ادا کرسکتا ہے جو کہ کمپنی کے منافعوں سے مطابقت رکھتے نظر آئیں؛ اور
  • بورڈ، کسی بھی ڈیویڈنڈ کی تجویز سے قبل،کمپنی کے منافع میں سے کچھ رقم کو بطورذخیرہ( بچت) کے الگ کرسکتا ہے، جو بورڈ کی صوابدید پر، مستقبل کے غیر متوقع حالات وغیرہ کا سامنا کرنے کے لیے مہیا ہونگے؛ اور
  • کمپنی کے ڈیویڈنڈ کا فیصلہ کمپنی کی مالیاتی پالیسی سے ہو گا