ماتحت ادارے


فرسٹ ٹریٹ مینوفیکچرنگ مضآربۃ

فرسٹ ٹریٹ مینوفیکچرنگ مضاربۃ ایک مختلف مقاصد، متواتر اور کثیرالاطراف مضاربۃ ہے جو کہ مضاربۃ کمپنیز اینڈ مضاربۃ(فلوٹیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس، 1980  اور وہاں موجود اصولوں کے تحت 25 جولائی 2005 کو بنایا گیا اور اس کا انتظام ٹریٹ ہولڈنگز لمیٹِڈ کرتی ہے (اس سے پیشتر گلوبل ایکونو ٹریڈ لمیٹِڈ) ، یہ پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت چلایا جاتا ہے اور رجسٹرار آف مضاربۃ کمپنیز کی جانب سے رجسٹرڈ ہے۔ اس کا رجسٹرڈ دفتربمقام 72-بی-، انڈسٹریل ایریا، کوٹ لکھپت، لاہور۔ واقع ہے۔ فرسٹ ٹریٹ مینوفیکچرنگ مضاربۃ لاہور اسٹاک ایسچینج میں مندرج ہے اور گتّے کے ڈبّوں اور صابن کی مینوفیکچرنگ اور فروخت میں مصروفِ عمل ہے۔

ٹریٹ ہولڈنگز لمیٹِڈ

ٹریٹ ہولڈنگز لمیٹِڈ 21 اکتوبر 2004 کو پاکستان کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت بطور ایک پرائویٹ لمیٹِڈ کمپنی قائم ہوئی۔ ٹریٹ ہولڈنگز لمیٹِڈ (اس سے پیشتر گلوبل ایکینو ٹریڈ لمیٹِڈ) نے اپنے کاروباری آپریشنز یکم جنوری 2005 سے شروع کیے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی موٹر سائیکل کی مینوفیکچرنگ اور فروخت ہے۔ کمپنی کو پبلک لمیٹِڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا اور کمپنی کا نام اور مقاصد قانونی طریقوں کی تعمیل کے بعد بمطابق 3 جون 2015 گلوبل ایکونو ٹریڈ لمیٹِڈ سے ٹریٹ ہولڈنگز لمیٹِڈ میں تبدیل ہو  گیا۔

گلوبل آرٹس لمیٹِڈ

گلوبل آرٹس لیمیٹِد، 26 اکتوبر 2007 کو پاکستان میں کمپنیز آڈیننس ،1984 کے تحت بطور ایک پرائیویٹ لمیٹِڈ کمپنی بائے شیئرز قائم ہوئی۔ پہلے کمپنی وسیع اور مکمل رینج میں صنعتی، انتظامی، تکنیکی، اور اکاؤنٹنگ کٹرولز کے ساتھ ساتھ عمارتوں اور احاطوں کی دیکھ بھال، کنٹریکٹ پر ملازمت اور مزدوروں کی فراہمی سمیت کاروبار کی مصروف تھی۔ کمپنی کو پبلک لمیٹِڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا اور کمپنی کا نام اور مقاصد قانونی طریقوں کی تعمیل کے بعد بمطابق 23 جولائی 2014 کو ٹریٹ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹِڈ سے گلوبل آرٹس لمیٹِڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔ اب کمپنی تعلیمی اداروں، آرٹ کالجوں، ریسرچ، سائینسِز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ایڈمنسٹریشن کو فروغ دینے، قائم کرنے، چلانے، ان کا انتظام سنبھالنے اور ان کو برقرار رکھنے میں مصروفِ عمل ہے۔ یہ کمپنی ٹریٹ کارپوریشن لمیٹِڈ کا ماتحت ادارہ ہے جو کہ حتمی طور پر اسکی مالک کمپنی ہے۔ کمپنی کا رجسٹرڈ دفتر بمقام 72-بی- ، انڈسٹریل ایریا، کوٹ لکھپت، لاہور واقع ہے۔

ٹریٹ ایسَٹس (پرائیویٹ) لمیٹِڈ

ٹریٹ ایسَٹس لمیٹِڈ پاکستان میں 12 مئی ، 2008 کو  کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت بطور ایک پرائیویٹ لمیٹِڈ کمپنی بائے شیئرز قائم ہوئی۔

ٹریٹ پاور لمیٹِڈ

ٹریٹ پاور لمیٹِڈ  20 نومبر 2007 کو پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت بطور غیر حوالہ شدہ پبلک لییمیٹِڈ کمپنی  قائم ہوئی۔ فی الوقت، ٹریٹ پاور لمیٹِڈ برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کےلیے منصوبہ لگانے کی منصوبہ سازی کر رہی ہے۔ اس کا رجسٹرڈ دفتر بمقام 72-بی- انڈسٹریل ایریا، کوٹ لکھپت، لاہور واقع ہے۔

ٹریٹ ایچ-آر- مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹِڈ

ٹریٹ ایچ-آر- مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹِڈ (اس سے پیشتر ٹی-سی-ایل- لیبر ہائر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹِڈ)  18 ستمبر 2006 کو پاکستان میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت بطور ایک پرائیویٹ لمیٹِڈ کمپنی بائے شیئرز قائم ہوئی۔ کمپنی پیشہ وارانہ اور تکنیکی خدمات مہیا کرنے اور سروس ایگریمنٹس کے تحت میزبان کمپنیوں اور گاہکوں کو متعلقہ افرادی قوت مہیا کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ قانونی طریقہ کار کے مطابق کمپنی کا نام بمطابق 31 دسمبر 2014 ٹی-سی-ایل- لیبر ہائر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹِڈ سے بدل کر ایچ-آر- مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹِڈ ہو گیا۔ کمپنی کا رجسٹرڈ دفتر بمقام 72-بی- انڈسٹریل ایریا، کوٹ لکھپت، لاہور واقع ہے۔ کمپنی ٹریٹ ہولڈنگز لمیٹِڈ (اس سے پیشتر گلوبل ایکونو ٹریڈ لمیٹِڈ ) کی مکمل ملکیت اور ماتحت ادارہ ہے جو کہ بذاتِ خود ٹریٹ کارپوریشن لمیٹِڈ کی مکمل ملکیت اور ماتحت ادارہ ہے جو کہ ایک  لسٹِڈ کمپنی ہے۔

سوسائٹی فار کلچرل ایجوکیشن

سوسائٹی فار کلچرل ایجوکیشن 1860 کے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کی شقّ XXI کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے جس کا رجسٹرڈ/ صدر دفتر 72-بی- کوٹ لکھت انڈسٹریل  ایریا ، لاہور کے مقام پر واقع ہے۔ اس کے مقاصد کی شقّوں میں اسکولوں، پیشہ وارانہ اسکولوں اور کالجوں، یونیورسٹیوں، کوچنگ کلاسسز، دفاتر، لائیبریریوں، معلوماتی مراکز اور بچوں اور بڑوں کو اخلاقی، روایتی اور تکنیکی تعلیم سے آگاہ کرنے والے دیگر اداروں کو قائم کرنا، بنانا، چلانا، ان کی تنطیم اور ان کو برقرار رکھنا شامل ہے اور فنّون، سائینسِز، ثقافت، تاریخ اور معلوماتِ عامہ کے چلانے والے اداروں کی جانب سے –اگر کوئی موجود ہیں –تو ضروری اجازت سے مشروط کرنا، یا چلتے ہوئے کاروبار کو ٹیک اوور کرنا یا کسی بھی یونیورسٹی ، کالجوں، اسکولوں، تعلیمی اداروں ، معلوماتی مراکز اور کسی بھی دیگر ادارے سے اشتراک یا حاصل کرنا شامل ہے۔