کارپوریٹ سماجی ذمہ داری


ٹریٹ گروپ کا یقین ہے کہ معاشرے اور ماحول کی طرف ذمہ درانہ رویہ کاروبار کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔ اسطرح آپ ملازمین اور گاہکوں کو زیادہ بہتر طریقے سے اپنی طرف مائل کرسکتے ہیں۔

ٹریٹ گروپ کو لگتا ہے کہ سماجی رویہ رسک مینجمنٹ اور ذمہ داری کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے۔ دنیا میں جہاں برینڈ کی قدروقیمت اور شہرت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہےایسے میں یہ ٹریٹ گروپ کو ایک کامیاب اثاثے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جو کہ روشن مستقبل کو یقینی بناتا ہے۔

گاہک

ہمارا مستقبل گاہکوں کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو سمجھنے اور تسلی بخش نتائج دینے پر منحصر ہے۔ ہمارا مقصد ہے کے ہمارے گاہک ہمیں اعلیٰ معیار ، جدید اور موثر سپلائر کے طور پر جانیں اور سب سے پسندیدہ کاروبار کی حثیت سے ہمیں قبول کریں۔

ہمارے لوگ

ہم اپنے ٹریٹ گروپ کی کامیابی کے لئے لازمی طور پر ملازمین کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتے ہیں. ہمارا مقصد ہر ملازم کے ساتھ ایک طویل قابل اعتماد تعلقات کو فروغ دینا اور تمام معاملات میں ان کی منصفانہ شراکت اور ان کی ذاتی ترقی اور تعلیم میں مدد کرنا ہے.

مصنوعات اور خدمات

ہم بڑے پیمانے پر اپنی مصنوعات اور خدمات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ ہم تکنیکی طور پر اعلی درجے کی مصنوعات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ اعلی معیار پر پورا اترتے ہیں۔ جو ہماری بقا اور ترقی کے لیئے بے حد اہم ہیں۔

سپلائرز

ہم سپلائرز کو ٹریٹ گروپ کی توسیع کے طور پر دیکھتے ہیں، جن کے ساتھ ہم طویل مدتی اعتماد کے رشتے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے سپلائر سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے معیار کو بہتر بنانے کے لیئے ہمارا ساتھ دیں گے۔

شیئر ہولڈرز

ہم ایک ایسی تنظیم بنانا چاہتے ہیں جس پر ہمارے شیئر ہولڈر ہم پر فخر اور اعتماد کریں۔ ہم اپنے شیئر ہولڈر کو ٹریٹ کی کارکردگی کے بارے میں مطلع کرتے رہیں گے۔ ہم شیئر ہولڈز کو بہترین سرمایہ کاری کی واپسی کے ساتھ ساتھ طویل مدتی ترقی بھی فراہم کرتے ہیں۔

منصوبہ بندی

تمام مختصر مدت کے فیصلے طویل مدتی مقاصد کے مطابق ہوں گے جو کہ ہمارے شیئر ہولڈرز، گاہکوں اور سپلائرز کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔ ہر سال ان تمام مقاصد کے بارے میں ٹریٹ گروپ کے اندر بات چیت کی جاتی ہے۔

معیار کی بہتری

ہم اپنے انتظامیہ ، مارکیٹنگ، سیلز، ڈیزائن، سروس اور مینوفیکچرنگ سمیت تمام اشیا کی مسلسل بہتری کے مرحلے میں یقین رکھتے ہیں۔ اسکے لیئے ہم بات چیت اور تعاون کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ماحول

ہمارے عزم کی عکاسی دنیا کی صفائی ہے، ہم مصنوعات اور مینوفیکچرنگ کے عمل کو فروغ دینا چاہتے ہیں جو عملی طور پر ماحول سے دوستانہ ہیں۔

سوسائٹی

ہم اپنے کاروبار کو منصفانہ، مسلسل اور پیشہ ورانہ طریقے سے کریں گے۔ ہم ایک ذمہ دار کیمونٹی کی حثیت سے اپنا کام اور دوسری کیمونٹیز کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صحت ، حفاظت اور ماحولیاتی پالیسی

ٹریٹ گروپ کی پالیسی ہے کہ ماحولیاتی اثرات کو اقتصادی اور عملی طور پر جتنا ہوسکے کم کریں۔خام مواد، پانی اور توانائی کو بچاتے ہیں اور ضائع کرنے سے بچتے ہیں )جتنا ہوسکے ہم میٹریلز کو دوبارہ استعمال کرتے ہیں ( اس بات کی یقین دہانی کی جاتی ہے کہ جو بھی سرگرمیاں ہورہیں ہیں انکا حال میں یا مستقبل میں گاہکوں، عام عوام اور ملازمین کی صحت پر کوئی اثر نہ پڑے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیئے پالیساں بنائی جاتیں ہیں۔ ملازمین اور متعلقہ افراد کو صحت، ماحولیاتی اور حفاظتی اقدامات کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ ماحول کو خراب کیے بغیر اپنا کام جاری رکھ سکیں۔اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری تمام سرگرمیاں قومی ماحولیاتی قواعد کے عین مطابق ہوں۔ ۔ ٹریٹ گروپ کے اندر کمپنیاں عطیات، خیرات اور اسی فطرت کی دوسری ادائیگیوں کے لیئے بورڈ کی منظوری کی تابع ہیں۔
لیکن ٹریٹ گروپ کی کمپنیاں مندرجہ بالا لوگوں کو رقم فراہم نہیں کریں گی

a) کسی سیاسی جماعت کو

b) کسی بھی سیاسی مقصد کے لیئے کسی بھی فردِ واحد کو

تاہم، بورڈ میٹنگ میں کسی قسم کے تحائف تقسیم نہیں کیئے جائیں گے۔