دلچسپ حقائق :


  • ایسا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ 90% بالغ مرد دن میں ایک دفعہ شیو کرتے ہیں
  • مرد اپنی زندگی کے اوسط 5 ماہ شیو کرتے ہوئے گزارتے ہیں
  • یہ بھی اندازہ لگایا جاتا ہے کہ مرد اپنی زندگی میں اوسط بیس ہزار مرتبہ شیو کرتے ہیں
  • اوسط امریکی مرد 14-16 سال کی درمیانی عمرمیں شیو کرنا شروع کرتے ہیں
  • سیاہ فارم لوگوں کے ایشائی لوگوں سے زیادہ بال ہوتے ہیں،لیکن سفید فارم لوگوں کے ان سے بھی زیادہ بال ہوتے ہیں
  • شیو یا ویکس کرنے سے آپ کے بال موٹے یا گہرے نہیں ہوتے
  • آپکے بال بائیوکیمسٹری اور ہارمونز کی وجہ سے بڑھتے ہیں، وراثت، جینز، ادویات اور آپکی خوراک ان ہارمونز پر اثر انداز ہوتیں ہیں
  • درجہ حرارت،نمی اور ماحولیاتی اثرات آپکی جلد پر اثر انداز ہوتے ہیں اور یہ عمل شیونگ کو متاثر کر سکتا ہے
  • تھوڑا سا مڑا ہوا ریزر استعمال کرنے سے آپ چہرے کے خدوخال سے شاندار طریقے سے شیو بنا سکتے ہیں۔
  • کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سنگل ریزر کے استعمال سے کم جلن ہوتی ہے لیکن اگر ڈبل ریزر کو ایلوئی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے
  • شیونگ کے حادثات زیادہ تر زنگ آلود، پرانے ریزر یا کم معیار کی مصنوعات استعمال کرنے سے ہوتے ہیں

شیونگ کے متعلق اصلاحات

ریزر سے جلن

صحیح طرح شیو نہ کرنے سے آپکی جلد پر سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں اور جلن ہوتی ہے۔ ریزر کو نیچے کی طرف دبانے سے آپ اس سے بچ سکتے ہیں۔ ریزر سے جلن پرانے ریزر یا تیز مصنوعات کے استعمال سے بھی ہوسکتی ہے۔

پسیڈو فولیکیولیٹس باربی (پی ایف بی)

یہ  ریزر سے جلن کا سائنسی نام ہے۔ یہ شیونگ کی وجہ سے ہونے والے جلد کی سب سے شدید بیماری ہے۔ اسکا آخری حل یہ ہے کہ شیونگ روک دی جائے۔ سفید کی نسبت یہ سیاہ فارم لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے ۔

اندرونی بال

یہ تب ہوتا ہے جب بال باہر کی بجائے اندر کی طرف اگنا شروع ہوجائے۔ عمومی طور پر جہاں ایسا بال ہو وہاں ایک دانہ بن جاتا ہے۔ اگر اسکا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایک موذی مرض بن سکتا ہے۔