ٹریٹ کارپوریشن لیمیٹِڈ


شئرہولڈرز کو ڈیوڈینڈ پر ٹیکس اثرات کے لئے نوٹس

 

a)  ڈیوڈینڈ پر ٹیکس کے اثرات

فنانس ایکٹ 2016 کے ذریعے فائلرز/ نان فائلرز پر بڑھے ہوئے ٹیکس ریٹس، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001، (آرڈیننس) میں بتائے گئے ڈیویڈنڈ کی رقم پر وِدہولڈنگ ٹیکس کی بڑھی ہوئی شرح، نئے ٹیکس ریٹس کچھ یوں ہیں:

  1. a) انکم ٹیکس ریٹرن کے فائلرز کے لیے 5۔12٪
  2. b) انکم ٹیکس ریٹرن کے نان- فائلرز کے لیے 20٪

ایک “فائلر” ایسا ٹیکس دہندہ ہوتا ہے، جس کا نام ایف-بی-آر- کی جانب سے جاری شدہ ایکٹِو ٹیکس پیئر لسٹ (اے-ٹی-ایل-) میں آتا ہے، وقتاً فوقتاً، جبکہ نان- فائلر ایسا شخص ہے جو فائلر نہ ہو۔ ایف-بی-آر- نے اپنی ویب سائٹ پر ایک اے-ٹی-ایل- جاری کی ہے، جس کو http://fbr.gov.pk. پر دیکھا جاسکتا ہے۔.

 

بک کلوژر کے پہلے دن کمپنی ہر شیئرہولڈر کا اسٹیٹس تازہ ترین مہیا اے-ٹی-ایل- پر چیک کرے گی اور، اگر شیئرہولڈر کا نام اے۔ٹی۔ایل۔ میں موجود نہ ہوا تو، وِدہولڈنگ ٹیکس کی بڑھی ہوئی شرح 20٪ کے حساب سے لاگو کیا جائے گا۔ فائلر کی صورت میں، 5۔12 ٪ کا وِدہولڈنگ ٹیکس قابلِ اطلاق ہوگا۔

 

کارپوریٹ شیئرہولڈرز جو کہ سی-ڈی-سی- اکاؤنٹس رکھتے ہیں، ان کو بالترتیب اپنے شراکت داروں کے ہمراہ اپنا این-ٹی-این- اپ ڈیٹ رکھنے کی ضرورت ہے، جبکہ کارپوریٹ فزیکل شیئرہولڈرز کو اپنا فولیو نمبر اور کمپنی کا نام بتاتے ہوئے اپنے این-ٹی-این- سرٹیفیکیٹ کی ایک کاپی ہمارے شیئر رجسٹرار کو ارسال کرنی ہوگی۔

 

b) جوائنٹ شیئرہولڈرز کے لیے ٹیکسیشن

ایف-بی-آر نے وضاحت  دی ہے کہ جہاں شیئرز مشترکہ اکاؤنٹس/ ناموں کے تحت ہونگے، ہر اکاؤنٹ/ جوائنٹ ہولڈر بطور انفرادی طور پر  فائلر یا نان- فائلر کے دیکھا جائے گا اور ٹیکس کی  کٹوتی شیئرہولڈنگ کے مطابق کی جائے گی۔ شیئرہولڈرز، جو کہ جوائنٹ شیئرہولڈنگ اسٹیٹس رکھتے ہیں، ان سے درخواست ہے کے برائے مہربانی اپنے جوائنٹ شیئرہولڈنگ کے تناسبات کمپنی ایم/ ایس کاپ لنک(پرائیویٹ) لیمیٹِد کے شیئررجسٹرار کو درج ذیل فارمیٹ کے مطابق بھیج دیں:-

فولیو/ سی-ڈی-سی- نمبر شیئرہولڈر کا نام سی-این-آئی-سی- شیئرہولڈنگ ٹوٹل شیئرز پرنسپل/ جوائنٹ شیئرہولڈر

اگر شیئرہولڈنگ کے تناسب کی تجویز یا اس کا تعین نہیں کیا گیا تو ہر جوائنٹ شیئرہولڈر شیئرز کے برابر تناسب کا مالک تصور کیا جائے گا اور وِد ہولڈنگ ٹیکس اسی حساب سے وصول کیا جائے گا۔

 

c) وِدہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے جائز ٹیکس ایگزیمپشن سرٹیفیکیٹ کی ضرورت

ایف-بی-آر- سرکلر نمبر1 (29)WHT/2006 بتاریخ 30 جون 2010 اور سرکلر نمبر 2 (43)DG(WHT)/2008 والیم II-66417-R بتاریخ 12 مئی 2015 کے مطابق جائز ایگزیمپشن سرٹیفیکیٹ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شقّ U/S 150 (ڈویڈنڈ کی رقم پرٹیکس) کے تحت وِدہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے لازم ہے، جہاں قانونی استثنیٰ دوسرے شیڈول کے چوتھے حصے کی کلاز 47B کے تحت موجود ہے۔ وہ شیئرہولڈرز جو مندرجہ بالا کلاز میں موجود کیٹیگری میں آتے ہیں اور آرڈیننس کے استثنیٰ U/S 150 کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ان کو چاہیے کے بک کلوژر سے قبل ہمارے شیئررجسٹرارز کو جائز ٹیکس ایگزیمپشن سرٹیفیکیٹ مہیا کریں بصورتِ دیگر ٹیکس قابلِ اطلاق شرح پر ڈیویڈنڈ میں سے کاٹ لیا جائے گا۔