شیونگ کی تجاویز اور تراکیب


اس کا کوئی طبی ثبوت نہیں کہ گیلے ریزر سے شیو کرنے سے بال موٹے آتے ہیں یا یہ آپکی بالوں کی نشوونما کو تیز کرتا ہے۔ ٹریٹ بلیڈ جب گیلا ہو تو بہتر کام کرتا ہے۔ زیادہ تر شیونگ کے نقصانات ہلکے بلیڈ استعمال کرنے، پوری حفاظت نہ کرنے اور تیاری میں کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ تو گھبرائیے مت، اور ٹریٹ کے شاندار بلیڈ سے گیلی شیو بنانے کے لیئے تیار ہوجائیں۔
کبھی بھی ایسے نہ کریں یہ آپکی جلد کیلیئے بہت نقصان دہ ہے اور جلد کے اندر بالوں کو اگاتا ہے۔
شیو میں حفاظت کے لیئے مناسب روشنی کا ہونا بہت ضروری ہے۔سنک کے ایریا میں ہائی وولٹیج کی روشنیاں لگائیں اور زیادہ اچھے نتائج کے لیئے باتھ روم کی روشنیاں بھی جلا لیں۔ کسی بھی حالت میں ٹریٹ بلیڈ کو اندھیرے میں استعمال نہ کریں !
ہ آپکی پسند پر منحصر ہے۔ بہت سے مرد نہانے کے بعد شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر شیو بنانا پسند کرتے ہیں، بہت سے شاور کے اندر شیو بنانا پسند کرتے ہیں عام طور پر یہ آخری چیز ہے جو وہ کرتے ہیں کیونکہ بھاپ جلد کے مسام کھول دیتی ہے اور منہ کے بالوں کو نرم بناتی ہے۔
تاہم کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایک بلیڈ شیونگ کے لیئے کم پریشان کن ہوتا ہے۔لیکن ڈبل لبریکیٹڈ بلیڈ کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہے۔ اگر آپ اپنی جلد کو پہلے تیار کرنا چاہتے ہیں تو شیونگ فوم یا جیل کا استعمال کریں
عام طور پر، ۲ سے ۸ شیو کے دوران آپکو بلیڈ تبدیل کرنا چاہیے۔ یہ آپکے بالوں کی بناوٹ پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ پرانے بلیڈ استعمال کرنے سے آپکی جلد خراب ہوسکتی ہے۔ تو جتنا جلدی ممکن ہوسکے اپنے بلیڈ کو تبدیل کریں۔
اپنی جلد کو تیار کرنے کے لیئے آپ کو ۱۰ سے ۱۵ منٹ پہلے شاور لینا چاہیے۔ گرم پانی آپکی جلد کو نرم کرتا ہے اور بالوں کو بھی نرم بناتا ہے اس سے آپ کو شیومیں آسانی ہوتی ہے
کچھ لوگ شاور میں آخری کام شیو کا کرتے ہیں اگر آپ کو بھی یہ پسند ہے تو ٹریٹ بلیڈ کا استعمال کریں
جب آپ شیو کرنے سے پہلے اپنی اوپری جلد کو صاف کریں گے تو یہ شیونگ میں بہت مدد دے گا۔ آپ اپنی جلد کو جتنا صاف رکھیں گے شیونگ میں اپکو اتنی آسانی ہوگی۔ اپ شاور میں بھی جلد کو صاف کر سکتے ہیں۔ آپ لوفہ اسپنچ یا کوئی اسپیشل پراڈکٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنے ناک اور تھوڑی کے بالوں کو شیو کرنا مشکل ہوسکتا ہے تو بہتر ہے کہ تڑیٹ بلیڈ کے ساتھ ساتھ ایک آئینہ بھی رکھیں۔اسطرح آپ سے کچھ چھوٹے گا نہیں۔ اگر آپکو شاور میں شیو کی عادت ہے تو ایک دھند میں کام کرنے والا ایک شیشہ لے لیں۔
اپنے ٹریٹ بلیڈ پر گرم پانی بہائیں اور شیو کی تیاری کریں
پہلے گرم پانی سے اپنے منہ کو دھوئیں اور تولیے سے سکھا لیں۔ہلکا سا صابن لگائیں اور بالوں کی سمت میں پھیریں ۔ گردن کے نیچے کی طرف سے پھیرتے ہوئے اوپر لے آئیں ۔ دھو لیں اور بہت گرم پانی کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ آپکی جلد کے لیئے بہتر نہیں ہے۔ تولیے سے پونچھیں اور جہاں جہاں شیو کرنی ہو ادھر تولیے سے صاف کریں۔ اسے ایک دو منٹ پکڑ کہ رکھیں یہ جلن کو روکنے میں آپکی مدد کریں گے
سکون کریں، سانس لیں اور دیکھیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں
دونوں ہاتھوں سے ٹریٹ بلیڈ کو استعمال نہ کریں۔ آپ کو ایک ہی ہاتھ کی ضرورت ہے
ریگولر باتھ روم کے صابن یا لیکوڈ صابن کا استعمال نہ کریں- یہ زیادہ جھاگ نہیں بناتے۔ اپنے لیئے ایک خاص اسکن موائسچرائز اور شیونگ کریم لے کر آئیں۔ یہ پانی میں آکر مزید بہتر کام کرتے ہیں جو کہ ٹریٹ بلیڈ کی کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے۔ آجکل بازار میں بہت ساری مصنوعات آگئی ہیں یہ زیادہ مہنگی بھی نہیں ہوتیں۔ یہ چہرے میں اوپر کی طرف لگائیں اور شاندار شیوبنائیں
بہتر شیو کے لیئے ایک شیونگ برش کا استعمال کریں جو آپ کی داڑھی کے بالوں کی بہتر شیو میں مدد کرے گا۔ اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو پھر انگلیوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ عام صابن کا استعمال نہ کریں. کیونکہ یہ بہترجھاگ نہیں بناتا ہے
ٹریٹ بلیڈ کو استعمال کرنے کا کوئی صحیح یا غلط طریقہ نہیں ہے سوائے افقی طریقے کے۔لیکن ہر آدمی کی جلد مختلف ہوتی ہے جو ایک کے لیئے اچھا ہے شاید دوسرے کے لیئے نہ ہو۔کچھ مرد اپنے بالوں کی سمت میں شیو کرتے ہیں اور وہ ان کے لیئے بہترین ہوتا ہے۔ کچھ دونوں طرف کو شیو کر سکتے ہیں اور انہیں مسئلہ نہیں ہوتا۔ لیکن ہم جانتے ہیں ایک اچھی شیو کے لیئے الٹی سمت میں بلیڈ چلانا بہتر رہتا ہے۔ تاہم اگر آپکو شیو کرتے ہوئے جلن ہوتی ہے تو ٹریٹ بلیڈ کے ساتھ اگلے تین ہفتے کسی اور سمت میں شیو کریں. بغیر کسی مشکل کے آپکو بہتر نتائج ملیں گے۔
ہر اسٹروک کے بعد بلیڈ کو صاف ضرور کریں۔ یہ بلیڈ کو جمنے سے روکے گا اور آپ کسی بھی قسم کے حادثات سے محفوظ رہیں گے۔
اپنی جلد کو اس جگہ سے دبا کر رکھیں جہاں شیو کرنا درکار ہے اور دوسرے ہاتھ سے ٹریٹ بلیڈ کی مدد سے شیو بنائیں۔ یہ آپکو ایک اچھی شیو دے گا
ٹریٹ بلیڈ کو دھوئیں اور سوکھنے کے لیئے رکھ دیں لیکن تولیے کے استعمال سے گریز کریں
تھوڑی کے نیچے، جبڑوں کے پیچھے، گالوں کی ہڈیوں کے ساتھ اور کانوں کے پیچھے
اپنے چہرے پر باتھ پھیر کر بالوں کی صفائی کا تعین کرلیں
جب آپ ختم کرچکیں تو گیلے کپڑے سے صاف کریں۔ اپنے منہ پر کپڑا تھوڑی دیر رکھ چھوڑیں تاکہ مسام بند ہوجائیں پھر تولیے سے صاف کریں اور آخری بار ٹریٹ بلیڈ کو صاف کرنا نہ بھولیں
ٹریٹ بلیڈ سے شیو کرنے کے بعد یہ بہت ضروری ہوجاتا ہے کہ آپ اپنی جلد پر کوئی بھی آفٹر شیو لوشن ضرور لگائیں۔کچھ لوگ الکوحل سے بنے آفٹر شیو استعمال کرتے ہیں لیکن یہ آپکی جلد کو سکھا دیتا ہے اسلیئے کسے ایسے آفٹر شیو کا استعمال کریں جس میں لوشن ہو تاکہ وہ آپکی جلد کو موئسچرائز کرے۔ آپ ایلو ویرا کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
گھبرائیں نہیں بلکہ ایک ٹشو کا ٹکڑا رکھیں جہاں پر کٹ لگا ہے۔ جب یہ سوکھ جائے (5 سے 10 منٹ بعد) تو ٹشو کو اتار دیں اور اس جگہ پر ایلو ویرا رکھیں، کالی مرچ بھی کام کرتی ہے۔ اگر کوئی بڑا کٹ لگا ہے تو اس پر چھوٹا سا بینڈایج لگالیں۔ جلد کے افقی طرف شیو کرنے سے گریز کریں۔
اگر آپ کو کبھی اپنے چہرے یا گردن پر کوئی اندرونی بال نظر آئے تو یہاں پر پانچ سے دس منٹ سٹیم دیں اور پھر آرام سے لوفہ کی مدد سے جلد کو رگڑیں۔ اب اسکو شیو کردیں۔ اگر اندرونی بال کی جڑ زیادہ لمبی ہو تو الکوحل کے ساتھ رگڑیں اور شیو کریں۔ شیو کرنے کے فورا بعد اس جگہ پر الکوحل پیڈ رکھیں
اگر آپ کے پاس اچانک شیونگ کریم ختم ہوجائے گھبرائیں نہیں تو شیمپو یا ہیئر کنڈیشنر سے جگہ کو نرم کریں اور شیونگ شروع کریں۔