ایکسپورٹ سیلز مینیجر

وجود:

ٹریٹ گروپ آف کمپنی لاہور کے قدیم کاروباری گروپوں میں سے ایک ہے۔ ٹریٹ کارپوریشن لمیٹیڈ ء1952 سے ملک میں ڈسپوزیبل ریزر اور شیونگ بلیڈز کا واحد ادارہ ہے۔ FMCG کٹیگری میں اپنی منفرد مصنوعات کی بدولت اسکو بیرونی مارکیٹس میں اپنی مصنوعات کو بیچنے کے لیئے ایک قابل بندے کی ضرورت ہے جو ایکسپورٹ سیلز میں ماہر ہو۔ ہم دنیا بھر کے 40 ملکوں میں پہلے ہی موجود ہیں۔

رپوٹنگ لائن:

یہ پوزیشن چیف آپریٹنگ آفیسر کو رپورٹ کرتی ہے

ذمہ داریاں جو شامل ہیں:

ٹریٹ مصنوعات جن میں ڈبل ایج کنونشنل شیونگ بلیڈ اور ڈسپوزیبل ریز شامل ہیں، کی رینج کو فروغ دینے کے لیئے ایک ماہر ایکسپورٹ مینیجر کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹوائلٹ کے صابن اور دوسری مصنوعات فروخت کرنا اختیاری ہوگا۔ اسے اپنی حکمتِ عملی سے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ بیرونی مارکیٹ میں یہ مصنوعات حمہ وقت موجود رہیں۔ براعظم میں بہت کم کارخانہ دار ہیں جو ایسے بلیڈ بناتے ہیں۔

کلیدی ذمہ داریاں جو اس کو سنھبالنی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں :

  • اسکا بنیادی اور سب سے اہم کام یہ ہے کہ ان کمپنیوں اور نجی لیبلز کے لیئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے جہاں ہم ابھی تک موجود نہیں ہیں۔
  • اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ تمام موجود گاہکوں اور ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے اور نئے تعلقات بنائے۔
  • گاہکوں کی ضروریات کے متعلق تحقیق کرے اور فروخت کی مختلف حکمتِ عملی کی منصوبہ بندی کرے۔
  • اس بات کا تعین کرلے کہ کل فروخت،مارکیٹنگ کی سرگرمیاں متفقہ سالانہ بجٹ، سیلز کے حجم دیئے گئے وقت میں مکمل ہوں۔
  • کسی بھی معاملات کو جو برآمداتی طریقہ کار اور سرگرمیوں کو سست اور خسارے میں ڈالتا ہے اس کی تعمیل اور مؤثر حل کو فروغ دینے کیلئے پہل اور کوشش کرے
  • ڈسٹریبیوٹر / صارفین کی کارکردگی کا جاءزہ لینا اور ان کے کام کی نگرانی کرنا تاکہ متعلکہ معلومات مینجمنٹ کو فراہم کی جاسکتی ہوں

ان ذمہ داریوں کے علاوہ مارکیٹ کی تحقیقات کرنا،سروے کرنا اور دوسروں کے ساتھ مقابلے کرنے کی حکمتِ عملی تیار کرنا بھی شامل ہے۔ اپنی معلومات اور کمپنی کی فروخت کو بہتر بنانے کیلئے فعال طور پر تجارتی شو اور نمائشوں میں شرکت اور حصہ لیں گے، گاہکوں سے موصول کردہ رائے کے مطابق مصنوعات کو بہتر بنانے کیلئے معلومات فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ایکسپورٹ حکام ، ہائی کمشنر، کاروباری چیمبر، تجارتی حکام انشورنش کمپنیاں، کسٹمز اور بندرگاہ کے حکام، قانونی مشیر، تجارتی اٹارنیوں کے ساتھ پاکستان اوردیگر منصوب کردہ ممالک سے گفتگو کرے گا۔ وہ انتظامی، پیداوار اور تجارتی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کرے گا اور آسان آپریشن کے لئے اپ ڈیٹ کرنے اور احکامات کوبر وقت بھیجنے کے لئے تمام متعلقہ رپورٹنگ اورمنصوبہ بندی کے نظام کو برقرار رکھے گا.

لازمی صلاحیتں:

یہ ضروری ہے کہ آپ میں لمبے سفر کا جذبہ اور لچک موجود ہو۔ سیلز کا پیشہ گاہکوں اور سپلائرز سے غیر معمولی راوبط، پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتاہے۔ مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کے لیئے مذاکرات میں مہارت کی بہت ضرورت ہے۔ آپکو اپنے ہدف پر کام کرنا اور ڈیڈ لائینز کو ترجیح دینا چاہیے۔ شاندار ٹائم مینجمنٹ اور ریاضیاتی مرکبات کی صلاحتیں ہونا فائدہ مند ہو گا۔ مختلف رپورٹس تیار کرنے اور انکو برقرار رکھنے کے لیئے کمپیوٹر میں ماہر ہونا چاہیے۔

تعلیمی پسِ منظر:

مناسب تجارتی / مارکیٹنگ کی تعلیم کے ساتھ، اس ملازمت کو حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ انگریزی میں مہارت آپکو دوسرے ممالک میں بسنے والے گاہکوں کے ساتھ بات چیت میں آسانی کرے گی۔

کام کے گھنٹے:

آپکو اپنے کام کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اپنے کام کے گھنٹے بڑھانے پڑ سکتے ہیں کیونکہ آپکو مختلف مواقعوں کو حاصل کرنے کے لیئے تجارتی میٹنگز ، شوز میں شرکت کرنی پڑ سکتی ہے۔

سیلری/ سیلز انسنٹیوز:

سیلری پر بات چیت کی جاسکتی ہے

کیریئر کے امکانات:

اس فیلڈ میں ایکسپورٹ مینیجر کے لیئے مواقع بہت زیادہ ہیں۔ کیونکہ زیادہ تر ممالک اقتصادی طور پر ترقی پذیر ہے اور ہماری مصنوعات غیر ملکی ممالک میں بہت کامیاب ہورہیں ہیں۔

ہمیں اپنی جدید ترین سی وی کی کاپی مارچ ۱۵ ، ۲۰۱۷ تک اس پتے پربھیجیں

 

 


ملازمت کا عنوان : اسسٹنٹ پروکیورمنٹ مینیجر

جسکو رپورٹ کی جائے گی : سینئر پروکیورمنٹ مینیجر

ڈپارٹمنٹ : پروکیورمنٹ پیکنگ ڈپارٹمنٹ

پوزیشن ٹائپ: فل ٹائم

تعلیم: پرنٹنگ میں تین سالہ ڈپلومہ/ گریجویشن

تجربہ: پرنٹنگ انڈسٹری میں 10-7 سالہ تجربہ، اگر پروکریومینٹ میں تجربہ ہوتو ترجیح دی جائے گی/ سیلز

 مرکزی کردار:

  1. پیکجنگ کی لاگت کے بارے میں جاننا ضروری ہے
  2. نئے وینڈر کی ترقی میں حصہ لینا
  3. پیکجنگ مواد کی ترقی میں حصہ لینا
  4. کوالٹی کنٹرول سے متعلقہ کاموں میں حصہ لینا

ذمہ داریاں:

ISO دستاویزات کو برقرار رکھیں:

  1. نئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں RQC سے رابطہ کریں
  2. نئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں سپلائرز کو RQC کی رائے بھیجنا انکے دورے کوضرورت کی بنیاد پر یقینی بنانا
  3. نئے ترقیاتی مسائل اور سپلائرز کے بارے میں پیداوار کے شعبے میں رابطہ کرنا اور دورے کی ضرورت کو یقینی بنانا۔
  4. نئے ترقیاتی کاموں کا پورا ریکارڈ تیار کرنا
  5. سپلائر کو آرٹ ورک کی سی ڈی بھیجنا اور ان سے پوچھنا
  6. موثر قیمت کی بنیاد پر نئے دینڈر کی شناخت کرنا

صرف کوالیفائیڈ پروفیشنلز ہی اپلائی کریں۔ اپنی جدید سی وی یہاں بھیجیں: hr@treetonline.com